سوات: سیاحی مقام کالام کے علاقے میں پنجاب سے آنے والے سیاحوں کی کوسٹر وین کو حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالام کے علاقے پشمال میں پنجاب سے جانے والے سیاحوں کی کوسٹر وین کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 سیاح جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاح کالام سے واپس مینگورہ کی طرف آرہے تھے، زخمی ہونے ہونے 19 میں سے 7 سیاحوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل جولائی میں گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھلیچی کے قریب شاہراہ قراقرم پر سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 12 سیاح زخمی ہوگئے تھے۔