اسلام آباد : مسلم لیگ کے ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم نواز شریف دیگر اشیاء کو بھول کر آلو کا ذکر کرنا نہ بھولے، انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے عوام کے ساتھ بھلائی کرتے ہوئے آلو کو سستا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مسلم لیگ کے ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کی اور آلو سستا کر دیا، مگر وزیر اعظم کو شاید یاد نہیں کہ ایسی بے شمار چیزیں ہیں جن کو وہ بھول ہی گئے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں حکومت کی معاشی کامیابیوں کو یاد کر تے رہے۔ وزیر اعظم نے عوام کو یاد دلایا کہ کیسے انہوں نے انتھک کوششوں سے مہنگا آلو سستا کر دکھایا۔
بات تو سچ ہے ساڑھے تین سال پہلے آلو کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی تھی جو اب کم ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم کو آلو تو یاد ہیں لیکن جو چیزیں کافی مہنگی ہوچکی ہیں وہ یاد نہیں۔
مزید پڑھیں : خیبر پختونخواہ میں 2018 میں انشاءاللہ ہماری حکومت ہوگی،وزیراعظم
ناشتے کا اہم ترین جز انڈے پچھتر روپے درجن تھے جو اب بڑھ کر ایک سو پانچ روپے کے ہوگئے ہیں۔