عامر خان نے کس اداکارہ سے سالوں بات نہیں کی؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ معمولی اختلاف پر جوہی چاؤلہ سے سات سال تک بات نہیں کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان اور اداکارہ جوہی چاؤلہ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘میں پہلی مرتبہ ساتھ نظر آئے تھے اور دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند بھی کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’عشق‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہم دونوں کی لڑائی ہوئی تھی۔ یہ ایک چھوٹا سا معاملہ تھا ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ تب تھوڑا مغرور ہوگیا تھا اس لئے میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان سے دوبارہ بات نہیں کروں گا ۔ سیٹس پر بھی میں ان سے دوری بنائے رکھتا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ایسا کیوں کیا، جب وہ آتیں اور میرے پاس بیٹھتیں ، تب میں باہر نکل جاتا ہے ۔ میں جاتا اور ان سے کم سے کم 50 فٹ کی دوری پر بیٹھ جاتا ہے، میں نے کبھی بھی ان سے دعا سلام نہیں کی، صرف سین کے دوران ہم بات کرلیتے تھے۔

عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے 2002 میں رینا دتہ سے طلاق کے بعد جوہی سے بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چھ سات سالوں تک ہم نے بات نہیں کی لیکن جب انہیں رینا کے ساتھ میرے طلاق کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے مجھے فون کیا اور ملنے کیلئے کہا۔

انہوں نے بتایا کہ جوہی چاؤلہ، رینا اور میرے دونوں کے قریبی تھیں اور وہ ہمارے اختلافات کو ختم کرانا چاہتی تھیں، جوہی کو شاید پتہ تھا کہ میں ان کا فون نہیں اٹھاؤں گا لیکن پھر بھی انہوں نے مجھے فون کیا ، اس بات نے میرے دل کو چھولیا اور مجھے پتہ چلا کہ ہماری دوستی ختم نہیں ہوئی تھی۔