ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار المعروف ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی بیٹی آئرا خان اور نوپور شیکھرے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کی تصاویر و ویڈیوز منظر عام پر آگئی۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی مختصر تقریب ممبئی کے علاقے باندرہ کے تاج لینڈز اینڈ میں منعقد کی گئی، شادی رجسٹرڈ کروانے کے موقع پر جوڑے کے والدین، قریبی رشتے دار اور چند دوست شریک تھے۔
View this post on Instagram
آئرا خان اور نوپور شیکھرے میاں بیوی بن گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
View this post on Instagram
آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریب 8 جنوری کو ادے پور میں منعقد کی جائے گی جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی واضح رہے سال 2022 میں ارا خان نے اپنے بوائے فرینڈ فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کے ساتھ منگنی کی تھی۔
View this post on Instagram