کیا عامر خان نے بیٹی کی شادی میں بھائی فیصل خان کو نہیں بلایا تھا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار المعروف ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی بیٹی ارا کی شادی میں ان کے بھائی فیصل خان کی عدم موجودگی نے ایک بار پھر دونوں کے تعلقات کو ناخوشگوار قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 جنوری کو ارا خان اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اس کیلیے شادی کی مختصر تقریب رکھی گئی تھی جس میں صرف اہلخانہ اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز جب سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا عامر خان نے اس یادگار لمحے کیلیے اپنے فیصل خان کو مدعو نہیں کیا تھا؟

ادھر، فیصل خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں وہ کسی شادی میں شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کیمشن میں لکھا میں نے حنیف بھائی کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی اور جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔

ارا خان کی شادی کے دوران فیصل خان کی جانب سے ایسی ویڈیو پوسٹ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان تعلقات میں تلخیاں اب بھی موجود ہیں۔

گزشتہ سال جون میں عامر خان اور فیصل خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں ایک دوسرے کو گلے لگا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سُپر اسٹار اور ان کے بھائی نے آپس کی تلخیاں ختم کر دیں۔