کراچی : عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے معاملے پر دانیہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ریمانڈ نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق معروف اینکرپرسن مرحوم عامر لیاقت حسین کی ذاتی وڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو عدالت پہنچایا۔
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ دانیہ شاہ کولودھراں سےگرفتار کیا گیا ہے، ان کےخلاف شکایت عامرلیاقت کی صاحبزادی نے درج کروائی تھی ، بیٹی کا کہنا تھا کہ دانیہ نے عامرلیاقت کی ذاتی وڈیوزدانیہ شاہ نےلیک کی۔
عدالتی عملے نےبتایاکہ جج صاحب عدالتی وقت ختم ہونے بعد جاچکےہیں، جس کے باعث دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہ ہوسکا۔
جس کے بعد ایف آئی اےکے تفتیشی افسر دانیہ شاہ کو واپس لے گئے، دانیہ شاہ کوریمانڈ کیلئےکل پیش کیا جائے گا۔
گذشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا تھا ، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کی تھیں۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین رواں برس 9 جون کو انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے جنوری میں دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی تاہم جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اسی دوران عامر لیاقت کی بیڈ روم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے حوالے سے عامر لیاقت انتہائی صدمے کی کیفیت میں تھےانہوں نے اس سے متعلق ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔