‘جب وقت آئے گا تو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کریں گے’

پی ٹی آئی جلسے

فیصل آباد: نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر سانحہ 9 مئی کے 8کیسز ہیں ، جب وقت آئے گا گرفتار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بیان میں کہا کہ سانحہ 9 مئی کے 58 ملزمان ملٹری کورٹس میں جاچکے، سینکڑوں ملزمان کوپولیس نے گرفتار کر رکھا ہے اور کیسز چل رہے ہیں۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر سانحہ 9مئی کے 8کیسز ہیں ، جب وقت آئے گا گرفتار کریں گے، 9 مئی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو گولی نہ چلانے کی ہدایت کی تھی۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ سانحہ 9 مئی کو پورے پنجاب میں کہیں گولی نہیں چلی، جی ایچ کیواورلاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پرحملے پر بھی فوج نے گولی نہیں چلائی، 9 مئی کو پولیس والے بھی زخمی ہوئے۔