’آسٹریلیا کچھ بھی کرلے یہ ورلڈ کپ بھارت کا ہی ہے‘

ورلڈ کپ فائنل

قومی ٹیم کے سابق اوپنر عامر سہیل نے پیش گوئی کی ہے کہ آسٹریلیا کچھ بھی کرلے یہ ورلڈ کپ بھارت کا ہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اوپنر بیٹر عامر سہیل نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا یہ آسٹریلیا پہلے کی طرح ورلڈ کپ چیمپئئن نہیں لگ رہا انہیں اسپنر کے آگے مشکلات پیش آئیں۔

ٹاس کے سکے سے متعلق عامر سہیل نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اعتراض نہیں کیا، کسی ٹیم کے مینجمنٹ نے کوئی شکایت نہیں کی تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔

فائنل سے متعلق عامر سہیل نے کہا کہ بھارت کے پاس میگا ایونٹ جیتنے کا بہترین موقع ہے، ان کے پاس اسپنرز اچھے ہیں، فاسٹ بولر بھی شاندار بولنگ کررہے ہیں، بیٹرز بھی شاندار ہیں، واضح طور پر لگ رہا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی مڈل آرڈر بیٹنگ اتنی اچھی نہیں ہے اگر بھارت کو کو اسٹارٹ اچھا ملتا ہے تو مڈل آرڈر میچ کو آگے لے کر چلتے ہیں لیکن آسٹریلیا مڈل آرڈر میں پھنس جاتا ہے۔

عامر سہیل نے کہا کہ بھارت کی ٹیم آٹو پائلٹ پر چل رہی ہے اگر آسٹریلیا بولرز نے کمال دکھایا تو ان کو روک سکتے ہیں ورنہ بھارت باآسانی ورلڈ کپ جیت جائے گا۔

دوسری جانب سابق فاسٹ بولر محمد سمیع نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اٹیک کررہی ہیں لیکن آسٹریلیا کا مڈل آرڈر کمزور ہے اگر اسپن وکٹ بنیں تو انہیں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔