لیاری آٹھ چوک کے قریب گودام میں آگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری آٹھ چوک کے قریب گودام میں آگ لگ گئی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری آٹھ چوک کے قریب ایک گودام میں آتش زدگی سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت محمد یوسف، زخمیوں کی شناخت علی گوہر اور سعید کے نام سے ہوئی ہے۔