جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان اے بی ڈویلئیرز نے ون ڈے کی قیادت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلئیرز نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے شدید تھکاوٹ کا شکار ہوں اس لیے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت بیٹسمین ٹیم کو اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا اور اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ضرور شرکت کروں گا، ڈویلئرز نے افریقی کھلاڑی ڈیوپلیسی کو ٹی ٹوئنٹی ، ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سونپنے کی تجویز بھی دی۔
ڈویلئیرز کا کہنا تھا کہ ڈیوپلیسی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کی بہترین انداز میں قیادت کررہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بخوبی نبھا سکتے ہیں اس لیے بورڈ کو نئے کپتان کے نام کی تجویز دے رہا ہوں۔
افریقی بلے باز نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے تاہم اب میں بہت تھک چکا ہوں لہذا مجھے آرام کرنے کا موقع دیا جائے۔
یاد رہے اے بی ڈویلئیرز کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ففٹی اور سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے، 33 سالہ افریقی بلے باز نے تیز ترین سنچری کرنے کا کارنامہ 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں انجام دیا تھا۔
ویڈیو دیکھیں
Looking forward to a great summer #ProteaFire pic.twitter.com/yojybIrvjZ
— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) August 23, 2017
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔