جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے اپنی آل ٹائم ورلڈ الیون میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف کو شامل کرلیا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں اے بی ڈیویلیئرز جنوبی افریقا چیمپئنز کی قیادت کررہے ہیں، انہوں نے اپنی ڈریم الیون کا انتخاب کیا جس میں کرکٹ کے بڑے نام شامل ہیں۔
انہوں نے محمد آصف کو کئی دیگر نامور فاسٹ بولرز کے مقابلے میں منتخب کیا اور انہوں نے آصف کی دونوں جانب گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی۔
اے بی ڈیویلیئرز نے اوپنرز کے طور پر گریم اسمتھ اور میتھیو ہیڈن کو شامل کیا، اس کے بعد تیسرے نمبر پر رکی پونٹنگ کو رکھا۔
مڈل آرڈر میں ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن اور ایم ایس دھونی کو بطور وکٹ کیپر منتخب کیا۔
ڈیویلیئرز نے مچل جانسن کو محمد آصف کے ساتھ نئی گیند کے ساتھ پارٹنر بنایا۔اسپنرز میں شین وارن اور متھیا مرلی دھرن کو شامل کیا۔
انہوں نے میک گرا کو 12ویں کھلاڑی رکھا اور ان کی الیون میں انگلینڈ یا ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں
اے بی ڈی ویلیئرز کی آل ٹائم ورلڈ الیون:
گریم اسمتھ، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن، ایم ایس دھونی، مچل جانسن، محمد آصف، متھیا مرلی دھرن، شین وارن اور 12ویں کھلاڑی گلین میک گرا ہیں۔