پشاور میں فائرنگ، ابابیل فورس کا اہلکار شہید

پشاور ابابیل اہلکار

پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ابابیل فورس کے کانسٹبل قیصرخان کو شہید اور ساتھی کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے تھانہ پھندو کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ابابیل فورس کے کانسٹیبل قیصرخان کو شہید اور ساتھی کو زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابابیل اسکواڈ کے اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل نہ رکنے پر اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا، جس پرموٹرسائیکل سواروں نے پلٹ کر فائرنگ کردی۔

حکام نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکارکواسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں اہلکار تھانہ گلبار میں تعینات تھے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

شہید پولیس اہلکار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ اد اکردی گئی۔ جس میں ایس ایس پی آپریشنزسمیت پولیس افسران اوراہلکاروں نےشرکت کی۔

اس سے قبل مردان کے علاقہ زڑہ متہ کاٹلنگ میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین مقابلے کے نتیجے میں ایس پی رورل اعجاز خان شرپاو شہید جبکہ ڈی ایس پی سیمت تین اہلکار زخمی ہوگئے تاہم جوابی فائرنگ سے دو عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

شہید ایس پی کی نمازجنازہ پولیس لائنز میں ادا کرنے کے بعد کی ان کی میت تدفین کیلئے ابائی علاقہ شیرپاؤ ضلع چارسدہ روانہ کردی ہے۔