لاہور: دو روز قبل پنجاب کےشہر لاہورسےاغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروایا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا.
پولیس کی اس اہم کارروائی میں بچوںکو اغوا کرکے بچینے والے گروہ کے کارندے بھی پولیس کے ہاتھ آگئے، ملزمان کو یاسین اور عدنان کے نام سے شناخت کیا گیا ہے ، دونوں باپ بیٹا ہیں، کارروائی میں مجموعی طور پر تین بچوں کو بازیاب کروایا گیا.
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے دس بچوں کو اغوا کر کے فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے. پولیس نے ملزمان کے بیانات کے روشنی میں تفتیش شروع کر دی.
پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں.
مزید پڑھیں: کراچی: بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم گرفتار، بچہ بازیاب
یاد رہے کہ گذشتہ برس قصور کی ننھی زینب کے قتل کے بعد بچوںکے اغوا اور زیادتی کے واقعات موضوع بحث بن گئے تھے، اس سلسلے میں حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.
خیال رہے کہ 15 دسمبر 2018 کو شہر قائد میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بچوں کےاغوامیں ایک ملوث ملزم گرفتارکیا تھا، کارروائی کے دوران ایک بچہ بھی بازیاب کرایا گیا۔