عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی چوری ہوگئی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی چوری ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی ایک کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بارسلونا میں چوری ہوئی۔

عبدالقادر گیلانی نے بتایا کہ چور ان کے ساتھ میزبان کی گھڑی بھی چھین کر لے گئے۔

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اسپین میں سیرو تفریح کے لیے گئے اس دوران وہ قیمتی گھڑی سے محروم ہوگئے۔

عبدالقادر گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا’’میں نے یہ گھڑی 13 سال پہلے خریدی تھی، جب سونے کی قیمت کم تھی۔ آج اس کی قیمت تین گنا زیادہ ہو چکی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے وقت وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ موجود تھے اور گھڑی ان کے ہاتھ پر تھی ۔ گیلانی نے اس موقع پر صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ’’جب تک زندگی ہے، دنیا باقی ہے؛ ایسی چیزیں آتی جاتی رہتی ہیں۔‘‘

یہ واقعہ بیرونِ ملک کسی پاکستانی عوامی شخصیت کے ساتھ پیش آنے والے مہنگے ترین اسٹریٹ کرائمز میں شمار کیا جا رہا ہے۔