’گزشتہ 4 سالوں میں جو باتیں سنی اس سے ملک میں نفسیات کا مسئلہ بڑھ گیا‘

قادر پٹیل وزارت صحت

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ نفسیات کے اسپتال کی ہر تحصیل میں ضرورت ہے گزشتہ 4، 3 سال میں جو باتیں سننے کو ملیں اس سے ملک میں نفسیات کا مسئلہ بڑھ گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آٹیزم سینٹر بنایا ہے میرپورخاص میں نفسیات کےیونٹ کیلئےسندھ حکومت سےبات کروں گا۔

قادرپٹیل نے کہا کہ کل ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کامیاب طریقہ سے ہوا ماضی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بےقائدگیاں ہوتی تھیں، میں مانتا ہوں کہ مہنگائی ہے لیکن پیمانہ ایک ہونا چاہیے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِخیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبرچترالی نے کہا کہ حکومت نے سود سے متعلق فیصلےکےخلاف اپیلیں واپس لینےکا کہا تھا لیکن اب تمام بینک انفرادی طور پر اپیلیں دائر کر رہے ہیں۔

مولاناعبدالاکبرچترالی نے کہا کہ وزیرخزانہ سے سوال ہےکہ بینکوں کو روکنےکے لیے کیا کر رہے ہیں؟ سودی نظام کے فیصلے کے خلاف حکومت تو اپیل واپس لے رہی ہے مگر 26 بینک تو اپیلیں دائر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان بینکس کو تحریری طور پر لکھے اور اپیلیں دائر کرنے سے روکے۔