’اتنی چھوٹی عمر میں عبداللہ شفیق جیسی اننگز میں خود نہیں کھیل سکا‘

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں عبداللہ شفیق جیسی اننگز میں خود بھی نہیں کھیل سکا۔

سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی پر محمد یوسف نے کہا کہ ٹیم نےجس طرح ہدف کا تعاقب کیا بطور بیٹنگ کوچ فخر ہے پہلی اننگزمیں جس طرح بابرکھیلےبہت کم ایسا دیکھنے کو ملتا ہے دوسری اننگزمیں بھی بابراعظم نے دباؤمیں اچھی بیٹنگ کی۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ بابراعظم نےعبداللہ کےساتھ بیٹنگ کرتےہوئےتجربہ دکھایا بابر دونوں اننگز میں بڑے کھلاڑی کی طرح کھیلے، محمدرضوان کی40رنز کی اننگز چھوٹی مگر بہت سود مند تھی۔

نوجوان بلے باز کی تعریف کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ عبداللہ نے مجھ سےکہا تھا کوشش ہوگی میچ ختم کر کے آؤں اتنی چھوٹی عمرمیں ایسی اننگزمیں خودنہیں کھیل سکا۔

محمدیوسف کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ تمام بلےبازوں کو جاتا ہے تمام گیندبازوں نےبھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا کوچ ثقلین اور کپتان بابر کے درمیان اچھاتال میل ہے۔