کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی تقریبات کاآغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں ہیں، صوبائی وزیراطلاعات و اوقاف ناصر شاہ نے عرس کاافتتاح کردیا۔
اس موقع پر سید ناصرحسین شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ مزار پر تعمیراتی کام جاری ہے، مزار پر ملک بھرسےزائرین کی آمد متوقع ہے،زائرین کو ہر ممکن سیکوریٹی فراہم کرنےکی کوشش کی گئی ہے جبکہ مزار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔
عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات میں شرکت آنے والے زائرین کیلئےبھر پور حفاظتی اقدامات کئے گئےہیں جبکہ تین روزہ تقریبات کےدوران مزار کے احاطے میں عقدیت مندوں اورزائرین کی جانب سے نذر و نیاز اورلنگر کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔