پاکستان کی معروف ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو برطانیہ میں 15 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
عبیر افتخار پاکستان کی ایک معروف ماڈل ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا تھا اور اپنے کیریئر میں کئی بڑے ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا۔ وہ میگزینز کر چکی ہیں اور اب بھی شوٹنگ کرتی ہیں اور فیشن کی دنیا کے تمام بڑے پاکستانی ناموں کے لیے ریمپ پر واک کرتی ہیں۔
پانچ سال قبل ان کی شادی ہوئی جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ چھوڑ دی، ان کی شادی برطانیہ میں مقیم کروڑ پتی سلمان افتخار سے ہوئی ہے اور ان کے شوہر قانونی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔
عبیر افتخار کے شوہر سلمان افتخار ورجن ایئر کی پرواز میں ہیتھرو سے لاہور جا رہے تھے اور دورانِ پرواز اٹینڈنٹ کے ساتھ بدسلوکی کی، اپنی پہلی بیوی ارم سلمان اور تین بچوں کے ساتھ سفر کے دوران وہ نشے میں تھے۔
انہوں نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ بدسلوکی شروع کر دی اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے اور اس کے جسم کو جلانے کی دھمکی دی۔
سلمان افتخار نے 5 سال قبل اپنی دوسری شادی عبیر سے کی تھی، وہ برطانیہ میں اپنی پہلی بیوی اور 3 بچوں کے ساتھ 2 ملین پاؤنڈ کی حویلی میں رہائش پذیر ہیں۔
عبیر کی سلمان کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلے شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ ان کے بچوں کا سلمان افتخار کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے اور یہ ایک ساتھ گھومتے پھرتے ہیں۔
سلمان افتخار کو ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے پر برطانیہ میں 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔