اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 بلین ڈالر سے بھی نیچے جا چکے ہیں، ماہر معیشت

ترسیلاتِ زر

اسلام آباد: ماہر معیشت عابد سلہری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 بلین ڈالر سے بھی نیچے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معیشت عابد سلہری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر مزید نیچے آگئے ہیں حکومتی ٹیم کی کوشش ہوگی آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کرے۔

ماہر معیشت عابد سلہری نے کہا کہ آئی ایم ایف ریونیو بڑھانے کیلئے کچھ ٹیکسز لگاتا ہے یا نہیں، دیکھنا ہوگا کہ آئی ایم ایف مزاکرات میں کیا کرنے جارہا ہے۔

ماہرمعیشت عابد سلہری نے کہا کہ ان سارے معاملات میں کم از کمن حکومت کو ایک فائدہ یہ ہے کہ اب تک آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں۔

ماہرمعیشت عابد سلہری نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات بہت حوصلہ افزا نہیں لگ رہے، اگر آئی ایم ایف سے مزاکرات ہوجاتے ہیں تو اس سے پاکستان کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔