اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی کوسٹر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹرک گلگت جانے والی پی آئی اے پرواز کا سامان لوڈ کرنے کے لیے جارہا تھا کہ اس دوران پی آئی اے کوسٹر اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا۔
پی آئی اے کا طیارہ حادثے کی جگہ پر ہی کھڑا تھا۔ ایئرپورٹ ایپرن ایریا میں پی آئی اے کی کوسٹر ٹرک سے ٹکرائی۔ تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہے۔
ذرایع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔ ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا ہے۔
واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جلد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔