حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں کوٹ سرور انٹر چینج کے قریب وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں کوٹ سرورانٹرچینج کے قریب موٹروے پرکارمخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکار حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوراًجائے وقوعہ پرپہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
شیخوپورہ کےقریب کاراورٹرالرمیں تصادم‘5افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کار ٹرالر سے ٹکراگئی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔
حادثے میں محمداعجاز،عبدالرحمن ،محمدنوید،عبداللہ اور وسیم موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ مون نامی ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔
کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق
واضح رہے کہ گزشتہ پنجاب کے شہر کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔