کوسٹل ہائی وے کے قریب ا دو بسوں کے تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوسٹل ہائی وے کے قریب آج صبح خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں دو بسوں میں تصادم ہوا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ گوادر جانے اور وہاں سے واپس آنے والی گاڑیوں کے درمیان ہوا ہے۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔