کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار بےقابو ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیاری ایکسپریس وے پر بےقابو گاڑی 2 نوجوانوں سے ٹکرا گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار بے قابو، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل#ARYNews #CCTV pic.twitter.com/OWDKbtj0P8
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) July 1, 2023
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن سے ماڑی پور جانے والے لیاری ایکسپریس وے پر واقعے کی اطلاع ملی ہے اور حادثے کا شکار نوجوانوں سے متعلق معلومات اکٹھی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس، اسپتال اور دیگر ذرائع سے بھی رابطے میں ہیں اور زخمی نوجوانوں کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔