پشاور ایئرپورٹ پر بچے کے ساتھ حادثہ، عملے نے جان بچالی

باچاخان ائیرپورٹ پشاور پر سول ایوی ایشن (سی اےاے) عملے کی حاضر دماغی نے بچےکی جان ‏بچالی۔ ‏

کراچی سے پشاور نجی ایئرلائن کی پرواز سےخاتون 2 بچوں کے ہمراہ پہنچی تھی کہ اس دوران ‏بچے کے ساتھ حادثے پیش آ گیا۔

No description available.

ایئرپورٹ منیجر کے مطابق خاتون کے ہمراہ 4سالہ بچہ ایسکلیٹر سے گر گیا جسے دیکھ کر قریب ‏کھڑے سی اےاے اہلکار نےچھلانگ لگائی اور بچےکو بچا لیا۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے بچے کی جان بچانے پر اہلکار کی کوششوں کی تعریف کی اور خاتون مسافر ‏نے بچےکی جان بچانے پرائیرپورٹ انتظامیہ کاشکریہ اداکیا۔ ‏

No description available.