ملک بھر میں 11 احتساب عدالتیں دیگر عدالتوں میں تبدیل

عدالتیں

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اپنے حکم نامے کے تحت ملک بھر میں قائم 11احتساب عدالتوں کو دیگر عدالتوں میں تبدیل کر دیا۔

اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے عدالتوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تبدیل ہونے والی احتساب عدالتوں میں اسلام آباد کی 3احتساب عدالتیں شامل بھی ہیں۔

جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 4بینکنگ کورٹ نمبر2میں تبدیل کردی گئی۔

اس کے علاوہ احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 5اسپیشل کورٹ سینٹرل نمبر 2میں اور احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 6دانشورانہ املاک ٹربیونل راولپنڈی میں تبدیل کی گئی ہے۔