مچھ میں دہشت گردی کے ناکام حملے میں ’’را‘‘ سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق انکشافات

مچھ حملے را

مچھ میں دہشت گردی کے ناکام حملے میں ’’را‘‘سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق انکشافات سامنے آئے، حملے کی ذمہ داری بھارتی اسپانسرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے فوری قبول کی۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا کردیا گیا ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے کی ذمہ داری بھارتی اسپانسرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے فوری قبول کی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ ملوث ہے۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا کیا ، جس سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبورہو گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جب مچھ حملہ جاری تھاتورا سے جڑے اکاؤنٹس نےسوشل میڈیا پر پروپیگنڈاشروع کیا، را سے جڑے اکاؤنٹس نے سب سے پہلے حملے کی خبر جاری کی، یہ واضح ثبوت ہے کہ ان بھارتی اکاؤنٹس کےپاس حملے کی اطلاع پہلےسے تھی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت را سے جڑے اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان میں بدامنی ،انتشار پھیلا رہا ہے، چند دن قبل پاکستان نے شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی قاتلوں کو بھی بےنقاب کیا تھا، را سے جڑے یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستانی شہریوں کے قتل پر خوشیاں منا رہے تھے۔

رپورٹ میں کہناتھا کہ شاہد لطیف ،محمد ریاض کے قتل میں بھارتی دہشتگرد اشوک کمار،اور یوگیش کمار ملوث تھے اور حیرانی کی بات ہےپاکستانی شہریوں کوقتل کرنےکی اسی دن را سےجڑےاکاؤنٹس نے تصدیق کی۔

گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل بھی اسی سلسلےکی کڑی ہے، بھارت نے پاکستان سمیت دیگرممالک میں معصوم لوگوں کوقتل کیا۔

پاکستان کےادارےبھارتی دہشتگردی کا جواب دینےاوراپنےشہریوں کےتحفظ کیلئےہر وقت کوشاں ہیں ، بھارت بین الاقوامی قونین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔

بھارت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ڈکلیریشنزکی مکمل خلاف ورزی کررہاہے، اقوام عالم کو چاہیے کہ بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لے۔