حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر ملزم کو 3 سال قید کی سزا

سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس

اسلام آباد : آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر ملزم جنید مسیح کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے ملزم جنید مسیح کو3سال قیدکی سزا سنا دی، کیس کا فیصلہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے سنایا۔

عدالت نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 3 اور4کےتحت ملزم جنیدمسیح کوسزا سنائی، عدالت کی جانب سے سزا پر فیصلہ ملزم جنید مسیح کی موجودگی میں سنایا گیا۔

جنید مسیح پر اہم ملک کے ڈپلومیٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔