11 افراد کے قتل میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک

کراچی: گارڈ کی شکایت کرنے اسپتال آنے والی حاملہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے لععاقے تختی خیل میں 11 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو ہلاک کر دیا گیا۔

ملزم کی شناخت صدر خان کے نام سے ہوئی جسے اس کے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق آلہ قتل کی  برآمدگی کیلیے ملزم کو تختی خیل لے کر گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ تختی خیل سے واپسی پر ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کی جس سے صدر خان زخمی ہوا اور بعدازاں دم توڑ گیا، واقعے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا لیکن عملہ محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد 5 سے 6 ملزمان فرار ہوگئے، تختی خیل میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔