سابق ایس پی فرحت عباس کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ کی ضمانت خارج

فرحت عباس قتل

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایس پی فرحت عباس کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ حرا کلیم کی ضمانت خارج کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق ایس پی فرحت عباس کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ حرا کلیم کی ضمانت پر درخواست ہوئی، جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزمہ کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔

مدعی کی جانب سے سید فریاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، عدالت نے ملزمہ حرا کلیم کی ضمانت خارج کر دی، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد ضمانت بعدازگرفتاری خارج کی،

سابق ایس پی کو اپریل 2023 میں قتل کیا گیا تھا ، ملزمہ حرا پر سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے ۔

پولیس حکام نے انکشاف کیا تھا کہ لاہور میں قتل ہونے والے سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل میں ان کی بھابھی ملوث نکلی تھی، فرحت عباس کو قتل کرنے کے لیے ان کی بھابھی حرا عرف ثنا نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ ایک طویل منصوبہ بندی کی، مقتول بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق مقتول کی بھابھی نے جائیداد کے تنازع کے لیے فرحت عباس کو قتل کروایا تھا۔