کراچی میں لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے شانتی نگر سندھی ہوٹل کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر زیادتی کیس میں نامزد ملزم دانش ‏کو گرفتار کر لیا جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دانش اور اس کے 2 ساتھیوں نے 6 فروری کو لڑکی سےاجتماعی زیادتی کی، واقعےکامقدمہ ‏متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں عزیزبھٹی تھانےمیں درج ہے۔

متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ گھروں میں کاکام کرتی ہوں،دانش کوپہلےسےجانتی تھی، واقعےوالےروزدانش نے گاڑی ‏میں بٹھاکرنامعلوم جگہ لےگیا جہاں دانش نے 2 ساتھیوں کےہمراہ زیادتی کانشانہ بنایا، ملزمان نے واقعےکی ‏ویڈیو بناکرکسی کونہ بتانےکی دھمکی دی۔

دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 2 میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے ‏مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رتھے کہ کارروائی کرکے 2 کو وقوعہ پر گرفتارکر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرارہونے والے ملزمان کے تیسرے ساتھی کو تعاقب کےبعدگرفتارکیا گیا، ملزمان ‏سےاسلحہ،مسروقہ موبائل فونز،موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔