فیصل آباد: 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، ساتھی اسے پولیس حراست سے چھڑانے کی کوشش کررہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق 7 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا، پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے دوران مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈجکوٹ پولیس ملزم منیر کو جائے وقوعہ پرلے جا رہی تھی۔ ملزم کو ساتھیوں نے حملہ کر کے حراست سے چھڑایا۔
اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم منیر مارا گیا جب کہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزم منیر نے 10 اکتوبر کو بچی کو قتل کر دیا تھا۔