گستاخانہ مواد شیئر کرنے پر ملزم کو سزائے موت

سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس

پشاور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں گرفتار ملزم سید ذیشان کو سزائے موت سمیت 23 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ ملزم سید ذیشان سکنہ بیرہ طورو مردان نے سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس پر توہین رسالت اور گستاخانہ مواد شیئرکیا تھا، ملزم نے 29 اکتوبر 2021ء کو توہین رسالت، توہین مذہب، توہین صحابہ واہل بیت اور توہین قرآن کی تھی۔

ملزم کے خلاف تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے شہری کی درخواست پر ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے کارروائی کر کے ملزم کے خلاف دفعہ 295 سی، 295 اے، 298 اے، 7 اے ٹی اے اور پی ای سی اے 2016ء کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے ملزم کے خلاف 26 فروری کو محفوظ کیا تھا جو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر تین میں سنایا گیا۔