جہلم: خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اسے ملی بھگت سے چھوڑا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، متاثرہ خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے اسے ملی بھگت سے چھوڑا ہے۔
ملزم کو پولیس کی حراست میں موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اے آر وائی نیوز نے ملزم کی گرفتاری کی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم تھانے سے پولیس کو چکما دے کر بھاگ گیا جب کہ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس نےملزم کو ملی بھگت سےچھوڑا۔
ملزم کامران نے خاتون کے گھر میں داخل ہو کر اس سے زیادتی کی تھی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔
تھانہ صدر پولیس نے 8 روزقبل واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کیا تھا۔