قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تمام عالمی پارلیمانوں کو خصوصی خط لکھوں گا، ان کو بھی اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا، عالمی برادری نوٹس لیتے ہوئے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تمام عالمی پارلیمانوں کو خصوصی خط لکھوں گا، ان کو بھی اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا، عالمی برادری واقعے کا نوٹس لے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس واقعے سے تمام عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے پارلیمانوں کو تجویز دیتا ہوں کہ ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے، عالم اسلام کے بین الاقوامی فورمز پر بھی اس واقعے کی بھرپور مذمت کی جائے گی، سوئیڈن کی حکومت کو خود بھی اس واقعے پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔
اس کے علاوہ قائم مقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی جانب سے بھی سوئیڈن واقعے کی مذمت کی گئی، انھوں نے کہا کہ اسلامی تنظیموں، اسلامی ممالک اور عالمی برادری کو واقعے کا نوٹس لینا ہو گا، آج سارا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔