شعیب اختر کی اپنی زندگی پر فلم بنانے والوں کیخلاف کارروائی

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم کیخلاف عدالت سے اسٹے آرڈر حاصل کرلیا ہے

شعیب اختر نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم ’ راولپنڈی ایکسپریس‘ کیخلاف عدالت سے اسٹے آرڈر حاصل کرلیا ہے اور یہ حکم امتناع اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کر دیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’اہم اعلان، میری زندگی پر ممکنہ طور پر بننے والی فلم کے خلاف اسٹے آرڈر میرے پاس محفوظ ہے۔

شعیب اختر نے مزید لکھا کہ میں نے ایک مخصوص گروپ کی طرف سے میری زندگی پر بنائی جانے والی بائیوپک کی فلم بندی اور ریلیز کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے اور مجھے یہ کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے معاہدے کے قانونی خاتمے سے قطع نظر فلم کی شُوٹنگ جاری رکھنے کی تحریری دھمکی دی تھی۔

سابق فاسٹ بولر متنبہ کیا ہے کہ منصوبے میں شامل کسی بھی شخص کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور وہ کسی بھی قسم کے نقصان کے ذمے دار ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ مذکورہ مقدمہ شعیب اختر کی جانب سے پروڈیوسر/ ڈائریکٹر کے خلاف دائر کیا گیا تھا کہ وہ معاہدے کے قانونی خاتمے کے بعد بھی فلم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔