لاہور: این اے127 میں ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب کےحکم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی کرتے ہوئے ن لیگی امیدوار عطاتارڑ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
پی پی160 سے پی پی امیدوار میاں مصباح الرحمان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹسز ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت اور انتخابی دفتر پر حملے کے تناظر میں جاری کیےگئے۔
این اے 127 میں بند ہال میں مسیحی برادری کے لوگوں سے بلاول بھٹو کی ٹیم شناختی وصول کررہی تھی ساتھ نقد پیسے تقسیم کررہی تھی،پولیس نے چھاپہ مار دیا۔ pic.twitter.com/trFZFeMm3b
— Saif Awan (@saifullahawan40) February 3, 2024
ڈی ایم او نے دونوں امیدواروں کو 5فروری کو دستاویزی ثبوتوں کیساتھ طلب کر لیا۔
لاہور کے انتخابی حلقے این اے 127 میں ووٹ خریدنے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد ووٹ خرید رہے ہیں۔
لاہور، ن لیگ کی جانب سے این اے 127 میں ووٹ خریدے جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی pic.twitter.com/TExuBJdIQS
— Siasat.pk (@siasatpk) February 3, 2024
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فی ووٹ 5 ہزار روپے میں خریدا جا رہا ہے، اور ووٹ خریدنے والوں کے پاس پانچ پانچ ہزار روپے کی گڈیاں ہیں، کئی افراد کو لائن میں لگ کر شناختی کارڈ جمع کراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔