وفاقی ٹیکس محتسب نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے مچھلی برآمدکنندگان کی شکایت پر ایف بی آرٹی ون افسران پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔
ایف ٹی او نے ایکسپورٹ کی رقم لانے میں رکاوٹ ڈالنے پر ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرمبادلہ کی آمد کو خطرے میں ڈالنے والوں کیخلاف ایکشن کیا جائے، مچھلی کی مصنوعات کے ایکسپورٹرز سے رشوت لینےکا الزام ہے۔
فاقی ٹیکس محتسب نے مچھلی ایکسپوٹرز کی شکایت پر ایف بی آر کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ رشوت طلب کرنے پر ایف ٹی او نے تحقیقات شروع کی ہیں، مچھلی ایکسپورٹرز کو ہراساں کرنے سے زرمبادلہ کی آمد کو نقصان پہنچا، انکم ٹیکس اور سیلزٹیکس کےغیرقانونی نوٹس جاری کئےگئے۔
ایف ٹی او نے دائرہ اختیار کے تحت انکم ٹیکس کے نوٹس کے اجرا پر ایکشن لےلیا۔ پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے شکایت کی تو ازخود تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ایف ٹی او نے ہدایت کی کہ ایف بی آر کو فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کر کے 60 دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔