خراب اداکاری کے باوجود کیوں پسند کیا گیا؟ عدنان صدیقی نے اندر کی بات بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ پہلے ڈرامے میں اداکاری اتنی خراب کی تھی اس کے باوجود لوگوں نے پسند کیا اس کی ایک خاص وجہ تھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں انہوں نے خصوصی شرکت کی اور اپنے کیرئیر کے ابتدائی ایام کے بارے میں مداحوں سے اہم باتیں شیئر کیں۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایک اشتہار میں کام کیا تھا، مجھے مہرین الہٰی نے اس شعبے سے روشناس کرایا، جس کے بعد قاسم جلالی کے ایک ڈرامے میں کام کا موقع ملا۔

انہوں نے بتایا کہ میں سمجھتا ہوں اپنے پہلے ڈرامے ’خوابوں کی زنجیر‘ میں بہت بُرا کام کیا تھا کیونکہ میرے ساتھ بہت سے بڑے اداکار اس میں موجود تھے۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر کے ایک سوال پر کہ خراب اداکاری کے باوجود لوگوں نے آپ کو کس وجہ سے پسند کیا جس کے جواب میں عدنان صدیقی نے بڑے معنی خیز انداز میں جواب دیا کہ میرے والدین کی وجہ سے، کیونکہ وہ دونوں بہت خوب صورت تھے۔