انوشے عباسی کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے عباسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشے عباسی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ  پارک میں سیرو تفریح کررہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’فیملی ڈے۔‘ ویڈیو میں انہیں فیملی کے ساتھ جھولے جھولتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

انوشے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔

اداکارہ اکثر انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پڑ جڑے رہنا ہوتا ہے۔

انہوں نے اس سے قبل بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

انوشے عباسی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل۔‘ ’بے نام۔‘ ’پریم گلی۔‘ ’غلطی۔‘ ’میرا سائیں۔‘ اور ’کالا جادو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔