بھارتی اداکارہ کی حادثاتی موت کے بعد اداکار کی مبینہ خودکشی

چندرا کانت

بھارتی تیلگو انڈسٹری کے اداکار چندراکانت نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ پویترا جیارام کی ٹریفک حادثے میں موت کے چند روز بعد اداکار چندراکانت نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔

اداکار ریاست تلنگانہ میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

چندراکانت کے والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ چند دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور اداکارہ پویترا کی موت پر افسردہ تھے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ بھی پویترا کے لیے کی تھی۔

پوسٹ میں انہوں نے رونے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا تھا کہ ’پویترا مجھے چھوڑ کر چلی گئی مجھے یقین نہیں آرہا، واپس آجاؤ اور میرے آنسو پونچھ دو۔‘

دونوں اداکاروں کی اچانک موت پر تیلگو انڈسٹری بھی افسردہ ہے۔

خیال رہے کہ چندراکانت کی دوست اور معاون اداکارہ پویترا جیارام چند روز قبل ہی کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔