یہ مسکراتی بچی کونسی مشہور پاکستانی اداکارہ ہے؟

درفشاں سلیم

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کی جانب سے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

شوبز ستاروں کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کا مقصد پرانی یادیں تازہ کرنا اور انہیں اپنے مداحوں کو بھی دکھانا ہوتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے بھی اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

کیا آپ پہچان گئے کہ ہم کس اداکارہ کی بات کررہے ہیں؟

اگر نہیں پہچان سکیں ہیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ یہ اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک‘ کا کردار نبھا چکی ہیں۔

درفشاں سلیم

اب تو آپ نے پہچان ہی لیا ہوگا کہ ہم کس اداکارہ کی بات کررہے ہیں۔

جی ہاں یہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر بچپن اور جوانی کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

درفشاں سلیم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لائف ٹریک۔‘

واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ لیڈ رول میں میکال ذوالفقار شامل تھے۔