کرن اشفاق نے ساس کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

کرن اشفاق

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن اشفاق نے ساس کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے ساس کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار لمحات بانٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ساس تو سب کی ہوتی ہے پر ساس کی صورت میں ماں کسی کسی کو ملتی ہے۔‘

انہوں نے ساس فوزیہ عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے، آمین۔ـ‘

اُنہوں نے دوسری شادی کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حمزہ علی چوہدری کے ساتھ شادی ہونے پر بہت خوش ہوں۔

کرن اشفاق نے اپنے انٹرویو میں اپنی ساس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک اور ماں مل گئی ہیں جوکہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی دائمی خوشیوں اور سکون کے لیے دعا گو ہیں۔