اداکار علی انصاری کی بہن و اداکارہ مریم انصاری اور معین خان کے بیٹے اویس خان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم انصاری اور اویس خان نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور بتایا کہ ننھی پری کی نام ’عمایا خان‘ رکھا ہے۔
اویس خان اور مریم انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد سابق کپتان معین خان دادا اور کرکٹر اعظم خان چچا بن گئے ہیں۔
مریم انصاری نے لکھا کہ ہماری خوشی، عمایا خان ، ہماری زندگی کو مکمل کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘
View this post on Instagram
اویس خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ ہماری ننھی شہزادی آگئی۔‘
شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مریم انصاری کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد اور ننھی پری کو دعائیں دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مریم انصاری پاکستان کے معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ 2021 دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔