اداکارہ مہربانو اور پروڈیوسر شاہ رخ کاظم علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بلا‘ میں بتول کا کردار نبھانے والی 27 سالہ اداکارہ مہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اداکارہ نے شادی کی کوئی ویڈیو یا تصاویر شیئر نہیں کیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کی دلہن کے لباس میں ملبوس ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ان کی شادی کی خبر اس وقت سامنے آئی جب میک اپ آرٹسٹ نے ان کی بارات اور مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
انہوں نے مہندی کے دن فیروزی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا جبکہ بارات میں وہ گلابی جوڑے میں کے ساتھ میچنگ کے زیورات پہنے۔
مہر بانو رواں سال فروری میں منگنی کی تھی، منگنی کی تقریب میں معروف اداکار احمد علی اکبر، عثمان خالد بٹ، گلوکار حسن رحیم ودیگر نے شرکت کی تھی۔
ان کے شوہر شاہ رخ کاظم کے سوشل میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ وہ احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ کے گزشتہ 6 سالوں سے دوست ہیں۔
واضح رہے کہ مہر بانو نے ڈرامہ سیریل ’بلا‘ میں ’بتول‘ کا کردار نبھایا تھا، لیڈ کاسٹ میں بلال عباس، اشنا شاہ، ثمینہ پیرزادہ، ساجد حسن، اسد صدیقی، ازیک ڈینئل، مہوش قریشی ودیگر شامل تھے۔