لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شفقت چیمہ نے بیٹے کی ہلاکت کی خبر کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار شفقت چیمہ نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی ہلاکت کی جھوٹی خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ میرا بیٹا تندرست اور سلامت ہے۔
[bs-quote quote=”میں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”اداکار شفقت چیمہ”][/bs-quote]
شفقت چیمہ نے کہا کہ ساری زندگی کسی کا دل نہیں دکھایا، میرے بیٹے کی کار حادثے میں ہلاکت کی جھوٹی خبر دکھائی گئی۔
اداکار شفقت چیمہ نے کہا کہ فوری طور پر بیٹے کو فون کیا، فون نہ اٹھانے پر دل اداس ہوا، دوبارہ فون کیا تو بیٹے نے اٹھایا، آواز سن کر دل کو تسلی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ جھوٹی خبر دی ہے کیا اس کو خدا کا خوف نہیں ہے۔
شفققت چیمہ نے کہا کہ میرا ایک ہی چراغ ہے، جلے گا تو میری زندگی میں روشنی ہوگی، میں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکار شفقت چیمہ کے بیٹے کی کار حادثے میں ہلاکت کی جھوٹی خبر گردش کررہی تھی۔