’نیتن یاہو تمہاری موت تڑپ تڑپ کر ہو‘

پاکستان کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ غزہ پر جارحیت اور جنگ بندی سے انکار پر اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے اور کڑی تنقید کی۔

فسلطین پر قابض غاصب اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے خلاف دنیا بھر سے بھرپور مذمت کی جا رہی ہے ایسے میں پاکستان کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صہیونی وزیراعظم کی جانب سےجنگ بندی سے انکار کی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میں وہ دن ضرور دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کے بیان کے حوالے سے مزید لکھا کہ یہ حماس نہیں بلکہ ہمیشہ فلسطین اور اس کے عوام کو تباہ و برباد کرنا چاہتے تھے اور آج بھی وہی ہو رہا ہے اور یہ غزہ کے خاتمے کے ساتھ ختم نہیں ہوگا۔

اداکار نے اپنے ٹویٹ کا اختتام اس بد دعا کے ساتھ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی موت سسک سسک کر اور تڑپ تڑپ کر ہو۔

 

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 23 روز کے دوران 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 3 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔