بڑے پردے پر واپسی، ودیا بالن کی نئی فلم کا ٹیزر جاری

بالی وڈ کے معروف اداکارہ ودیا بالن 2019 کے بعد ایک کرائم تھرلر فلم ’نیت‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں،  فلم کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم ساز نے نیٹ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جو کہ سسپنس سے بھرا ہوا ہے،  17 سکینڈ کے ٹیزر میں آگ، پانی اور گھڑی دیکھا گیا ہے، ٹیزر میں سنا جاسکتا ہے کہ لوگوں تیار ہو جاؤ۔

اس فلم میں اداکارہ ودیا بالن ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں، ٹیزر میں اداکارہ کو ایک گہری سوچ میں گھم دیکھا جا سکتا ہے۔

 یہ فلم وکرم ملہوترا کی ایبونشیا انٹرٹنمنٹ اور پرائم ویڈیو کے تعاون سے تیار کردہ ہے، فلم کا پلاٹ ایک ایسے جاسوس پر مرکوز ہوگا جو ایک ارب پتی کی مشکوک پارٹی میں پراسرار قتل کی تحقیقات کررہی ہے جہاں تمام مشتبہ افراد ایک یا دو راز چھپاتے نظر آتے ہیں۔

فلم میکرز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر نیت کی پوری اسٹار کاسٹ کے کریکٹر پوسٹرز بھی شیئر کیے جن میں رام کپور، پراجکتا کولی، راہول بوس، شاہانہ گوسوامی، دیپنیتا شرما اور دیگر شامل ہیں۔

سسپنس تھرلر فلم نیت 17 جولائی کو تھیٹر کی زینت بنے گی، اس فلم کو پریا وینکٹارمن، گیروانی دھیانی نے لکھا ہے اس فلم کے ڈائریکٹر انو ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ ودیا بالن کو آخری بار 2019 میں اکشے کمار کے ساتھ مشن منگل میں دیکھا گیا تھا۔