شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنی موت کی خبر کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیے جانے پر غصے میں آگئیں۔
شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز موت کی خبر کو پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دیئے جانے کے بعد ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔
حال ہی میں اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بذریعہ اسٹوری سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم بعدازاں ان کے منیجر اور وکیل کی جانب سے اس کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ اداکارہ کا اکاونٹ ہیک ہوگیا تھا۔
اس خبر کی تردید کے بعد اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا گیا جو میں اس جھوٹی خبر کی وضاحت پیش کی گئی، تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین اور ان کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے اسے پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دیا جارہا ہے۔
موت کی خبر کو پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دیئے جانے پر اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکاروں پر کسی کا نام لئے بغیر برس پڑیں۔
انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہتی ہیں اگر شہرت چایئے ہوتی تو یہ بہت اچھا موقع تھا کہ پریس کانفرنس بلواکر خبر کی تردید کرتی لیکن ایسا نہیں کیا بلکہ خود ہی ویڈیو بناکر شیئر کی۔
انہوں نے لوگوں کی سوچ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قریبی لوگوں کی قدر کریں ان کی موت پر رونے سے بہتر ہے ان کے جیتے جی ان کی قدر کریں، جو کہ ہم نہیں کرتے۔