لاہور: معروف اداکارہ وینا ملک نے نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز کی حال ہی میں پوسٹ کی جانے والی ٹویٹ پر ان پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صاحب زادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا تھا جس انہوں نے لکھا تھا کہ ’جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے، مگر میں جاؤں گی۔‘
جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔ کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔ https://t.co/Web0mp0f7d
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 6, 2019
مریم نواز کا اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ ’مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں، کل انشاء اللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔‘
مریم نواز کے ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے وینا ملک نے لکھا کہ ’جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے چور والد کوذلیل کروانا تھا، مگر میں جاؤں گی۔‘
اداکارہ وینا ملک نے یہ بھی لکھا کہ ’مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں، کل کارکنوں کو استعمال کروں گی۔‘