اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں اسجد کے سامنے والدہ اور بہن کی سچائی آگئی۔
ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں سید جبران (اسجد)، شازیل شوکت (ماریہ)، فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، راحت غنی (امبر)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی کہانی سعد قریشی، فاطمہ آفندی، سید جبران، شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اریبہ، ماریہ سے بدلہ لیتی ہیں جبکہ اسجد کی والدہ اور بہن ان منگنی توڑ کر شادی ماریہ سے کروادیتی ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ اسجد کو والدہ اور بہن کی سچائی کا پتا چل جاتا ہے کہ کس طرح انہوں نے کزن عنبر سے ان کی منگنی توڑ دی تھی۔
اسجد ماموں کے گھر جاتے ہیں جہاں ان کو بتایا جاتا ہے کہ کس طرح ان سے جھوٹ بول کر منگنی توڑی گئی ہے یہ سن کر وہ حیران رہ جاتے ہیں۔
اسجد سچائی جاننے کے بعد گھر والوں سے الجھتے ہیں لیکن اہلیہ ماریہ کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ ان کی سابقہ منگیتر کو طلاق ہوچکی ہے۔
کیا اسجد ماریہ کو چھوڑ کر عنبر سے شادی کرلیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ کی اگلی قسط شام 7 بجے دیکھیں۔